ابنا: ڈاکٹر سرفراز نے ایکسٹرنل سروسیز کے ہسپانوی ٹی وی نشریات کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ صہیونی نظام اپنے اقتصادی پروگراموں کی خاطر ، رائے عامہ کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے اور دنیا کے سب سے بڑے نیوز چینلوں کو اپنے کنٹرول میں لاکر ، اپنے مقصد کو حاصل کرچکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو مشرق وسطی میں اپنے اقتدار سے ہاتھہ دھوبیٹھنے پر تشویش ہے ۔ خاص طور پر اس لئے کہ اس کے آلہ کار مصری حسنی مبارک ، تیونسی بن علی اور دیگر سرکش حکمران معزول ہوچکے ہیں ۔ ڈاکٹر سرفراز نے ایرانی میڈیا چینلوں پر حملے کے بارے میں کہا کہ اگر ایک نیوز چینل کام شروع کرے اور چینل ذرا مختلف ہو تو پھر صہیونی نظام ، اس چینل کو ختم کرنے کا خواہاں ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ اسپین کی حکومت نے ایران کے ہسپانوی ٹی وی کی نشریات کو اسپینش سیٹلائیٹ سے روک دی ہیں۔
.......
/169